7 جون، 2017، 12:37 AM

قطر کو حماس اور اخوان المسلمین کی حمایت ترک کردینی چاہیے

قطر کو حماس اور اخوان المسلمین کی حمایت ترک کردینی چاہیے

سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے قطر پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کو فلسطینی تنظیم حماس اور مصری تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے العربیہ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے قطر پر دباؤ برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ قطر کو فلسطینی تنظیم حماس اور مصری تنظیم اخوان المسلمین کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔عادل الجبیر نے کہا کہ سعودی عرب کے صبر کا پیمانہ لبریز ہوگیا ہے اور قطر کو حماس اور اخوان المسلمین جیسی تنظیموں کی حمایت ترک کردینی چاہیے۔ سعودی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہمارا مقصد قطر کو نقصان پنہچانا نہیں بلکہ اسے اپنا مطیع اور فرمانبردار بنانا ہے اور ہم اپنے ہدف میں کامیاب ہوجائیں گے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب کے ہمراہ 7 عرب ممالک نے قطر کے ساتھ سفارتی تعلقات منقطع کردیئے ہیں قطر کے ساتھ رابطہ ختم کرنے والے ممالک میں مصر، امارات، بحرین ،مالدیپ اور یمن کی مستعفی حکومت شامل ہے۔

News ID 1873016

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha